کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شاہ لطیف ٹاون پولیس نے شاہ لطیف نزد مسعود چوک کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد تین ملزمان نادرعلی ، علی حمزہ اوریاسین کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے دو تیس بور اور ایک نائن ایم ایم پستول جبکہ ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق ملزمان کو مشکوک جان کر روکنے کا اشارہ کیا،توملزمان نے فائرنگ کی،جوابی فائرنگ سے تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکر لئے گئے۔