• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے آرمی چیف، ڈی جیISI کی ملاقات، سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ

وزیراعظم سے آرمی چیف، ڈی جیISI کی ملاقات، سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ


اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس کے دوران ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ سرحدی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جمعرات کو وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے ۔ 

ملاقات میں اہم ملکی اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ سرحدی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

تازہ ترین