• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی پیداوار میں کمی، بھارت سے کپاس اور یارن درآمد کرنے کی سمری تیار

اسلام آباد(عاطف شیرازی)ملک میں کپاس کی پیداوار میں تاریخی کمی اور سستی پڑنے کے باعث وزارت تجارت نے بھارت سے کپاس اور یارن درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی درآمد 10لاکھ گانٹھوں تک محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے بھارت سے کپاس کی درآمد کو کسانوں کے مفادات کے خلاف قرار دیدیا۔ بھارت سے کپاس اور یارن درآمد کرنے کی تجویز پر وزارت تجارت کو دھچکا۔

ذرائع کے مطابق وزرات نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے وزارت تجارت کی جانب سے بھارت سے کپاس اور یارن درآمد کرنے کی تیار کردہ سمری کی مخالفت کردی۔

ذرائع کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے بھارت سے کپاس کی درآمد کسانوں کے مفادات کے خلاف قرار دیا ہے-بھارت میں سبسڈی کے باعث کپاس کی پیداواری لاگت کم ہے اور کپاس کی درآمد ملک میں کپاس کی پیداوار مزید متاثر کرسکتی ہے-

تازہ ترین