• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمال خاشقجی کے قتل کے مقدمے کی کارروائی استنبول میں بحال

انقرہ (جنگ نیوز )استنبول کی ایک عدالت نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع کر دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد سے متعلق جاری ا مریکی رپورٹ کو کارروائی کا حصہ نہیں بنایا گیا ، خاشقجی کو دو اکتوبر 2018کو استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اس مقدمے میں 26 سعودی اہلکاروں کو فریق بنایا گیا ہے اور ان کی غیرموجودگی میں یہ کارروائی ہو رہی ہے۔ سعودی عرب نے ان افراد کو ترک حکومت کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

تازہ ترین