کراچی (نیوز ڈیسک) بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ شہزادہ فلپ کا لندن اسپتال میں دل کا کامیاب پروسیجر کیاگیا ہے اور وہ متوقع طور پر ’آرام اور بحالی صحت‘ کیلئے کئی روز اسپتال میں رہیں گے۔ پیلس کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کے 99سالہ شوہر سینیٹ بارتھولومیو اسپتال میں دل کے کامیاب پروسیجر سے گزرے۔ وہ بحالی صحت اور آرم کے سلسلے میں کئی دن اسپتال میں رہیں گے۔ کارن وال کی شاہی خاتون کمیلا کا کہنا تھا کہ فلپ کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔