• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین کی بالادستی میں رکاوٹ بننے والوں کو ٹھوکر سے اڑا دینگے، نواز شریف

اسلام آباد(ایوب نا صر/نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہےکہ میں نے اپنے حصے کا دیا جلا دیا ہےاب آپ اس پیغام کو پورے پاکستان تک پہنچائیں قانون کی حکمرانی اور ووٹ کو عزت دو ملک کی ترقی کا ضامن ہے

آئین کی بالادستی میں رکاوٹ بننے والوں کو پائوں کی ٹھوکر سےاڑا دینگے امید ہے پاکستان ضرور بدلے گاپاکستان ان سب بیماریوں سے بچ جائے گا ، میں آپکے قدم سے قدم ملا کر چلوں گا آپ نے میرے سے قدم ملا کر چلناہے، جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن) جنرل کونسل کے اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہو ئے نواز شریف نے کہاکہ ایک باوفا ساتھی اور دیرینہ دوست سینیٹر مشاہد اللہ خان کی وفات پر رنجیدہ ہوں، مشاہداللہ نے تمام عمر سول بالادستی کا علم اٹھائے رکھا، اڈیالہ جیل میں مشاہداللہ ہر ہفتے مجھے ملتے تھے

سابق وزیر اعظم نے شرکا جنرل کونسل کو مخاطب کرتے ہو ئے کہاکہ آپ بتائیں کیا ووٹ کی عزت نہیں ہونی چاہیےکیا آئین شکنوں کو چھوڑ دینا چاہیےمیں آئین شکنوں اور ان کو تحفظ دینے والوں کو بتا دینا چاہتا ہوں آئین کی بالادستی کی راہ میں آنے والی رکاوٹ کو پاؤں کی ٹھوکر سے اڑا دیں گے

اس نااہل حکومت نے مہنگائی کا بازار گرم کر رکھا ہےہر چند دن بعد پٹرول اور بجلی کی قیمت بڑھا دی جاتی ہےاس پر لوگ جب احتجاج کرتے ہیں تو یہ ان ہر ایکسپائری شیل مارتے ہیں کیا ایسے انتظامی ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج نہیں ہونے چاہییں ان کے خلاف مقدمات درج ہوں گے اور وہ وقت جلد آنے والا ہےایک پیچ پر ہونے والے بتائیں اس کا عوام کو کیا فائدہ؟ عمران خان فوری مستعفی ہوں تاکہ مہنگائی کی ماری عوام سکھ کا سانس لے سکیں ، میں ورکرز کی ہمت اور جرات کو سلام پیش کرتا ہوں، ہماری جماعت توڑنے کی کوششیں مشرف کے دور میں بھی ہوئیں لیکن کامیاب نہ ہوئیں۔

تازہ ترین