• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات، افغان امن عمل پر بات چیت

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےجرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک نے ملاقات کی جس میں خطےکی صورتحال اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان امن عمل پر گفتگوکی گئی۔ آرمی چیف نےپاک ‏جرمن اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کےپانچویں سیشن کوسراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جرمنی سے تعلقات کو اہمیت دیتاہے،آرمی چیف نےباہمی تعلقات میں مزیدبہتری کی امیدظاہرکی جبکہ جرمن سفیر نےپاکستان کے ‏خطےمیں امن واستحکام کےاقدامات کو بھی سراہا۔دوسری جانب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے آذربائیجان کادورہ کیا ‏جہاں جنرل ندیم رضا نے آذربائیجان کے صدر، وزیردفاع اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں دفاعی اورسیکیورٹی امور پرتفصیلی بات چیت کی گئی۔ ‏ملاقاتوں میں باہمی تعاون،علاقائی سیکورٹی صورتحال بھی غور ہوا،ملاقاتوں میں کشمیر اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جنرل ندیم رضا کو ‏آذربائیجان کی مسلح افواج کےدستے نےگارڈآف آنرپیش کیا۔

تازہ ترین