• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گردشی قرضوں اور سرچارج کے حوالے سے وضاحتوں کی ضرورت ہے‘ قائمہ کمیٹی

اسلام آباد (ناصر چشتی/ نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس چیئرمین چوہدری سالک حسین کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریگولیشن اینڈ جنریشن ترمیمی بل پر غور کیا گیا۔ چیئرمین اور ارکان کمیٹی نے رائے دی کہ گردشی قرضوں کے حوالے سے منصوبے میں شفافیت اور سرچارج عائد کرنے کے حوالے سے وضاحتوں کی ضرورت ہے یہ سرچارج کسی بھی پاور پراجیکٹ کی مالی لاگت پورا کرنے کیلئے لگایا جاسکتا ہے۔ وفاقی سیکرٹری نے بتایا کہ گردشی قرضوں کے حوالے سے منصوبے کو کابینہ میں پیش سے قبل کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔ سیکرٹریز خزانہ اور توانائی نے بتایا کہ اس بل سے وفاقی حکومت نوٹیفائیڈ ٹیرف سے ہٹ کر سرچارج لگا سکے گی اور یہ صارف پر کسی بھی کیٹیگری میں لگایا جا سکے گا اور یہ سرچارج ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی لاگت میں شامل ہوگا اور یہ نئے ٹیرف میں شامل ہوگا۔

تازہ ترین