• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی

سرینگر(جنگ نیوز )مقبوضہ کشمیر ،مختلف واقعات میں بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں قابض فوج کے ایک اور اہلکار نے ذہنی دباؤ کے باعث گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، واقعے کے بعد اہلکار کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار کی خودکشی سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب ایک روز قبل سری نگر میں ہی بھارتی فوج کے کرنل سندیپ بھگت نے اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا جب کہ ایک اور واقعہ میں فوجی اہلکار نے خودکشی کرلی تھی۔

تازہ ترین