• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، سرمائے کے انخلا سے زبردست مندی ، 882 پوائنٹس کم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سیاسی بے یقینی اور حکومتی معاشی ٹیم کے سربراہ کے بارے میں پھیلنے والی منفی خبروں کے باعث سرمائے کے انخلاء کی وجہ سے زبردست مندی ، کے ایس ای 100انڈیکس 882پوائنٹس کی کمی سے 46ہزار کی حد سے نیچے آگیا ، سرمایہ کاری مالیت میں بھی 143 ارب 21 کروڑ 68 لاکھ روپے کی کمی ہوئی، 86.89 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی ، تاہم فروخت کا دباو بڑھنے کی وجہ سے کاروباری حجم میں 9.36 فیصد کا اضافہ ہو گیا۔

تازہ ترین