• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 1900روپے فی تولہ کی نمایاں کمی ، چاندی کی قیمت بھی 10روپے فی تولہ گھٹ گئی ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10ڈالر فی اونس کی کمی سے 1723ڈالر سے کم ہو کر 1713 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1900روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 4ہزار 200روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 1629روپے کی کمی سے 89ہزار 335روپے ہو گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 10روپے فی تولہ کی کمی سے 1350 روپے فی تولہ ہو گئی۔

تازہ ترین