• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کیخلاف سی ڈی اے آپریشن، 300 کنال اراضی واگزار

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے کے شعبہ انفو رسمنٹ نے میرابیری (سنیاڑی)میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرتےہوئے 300 کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی۔ مارگلہ ہلز کے دامن میں 29 حویلیاں، 24 کمرے، 21 چار دیواریاں، 17 باتھ رومز، 10 کچن اور 36 کمروں کی ڈی پی سی ، موشیوں کے دو باڑے مسمارکردیئے۔آپریشن کے دوران درجنوں نئی اور پرانی غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا۔واگزار کروائی گئی اراضی پر انتظامیہ کی جانب سے شجرکاری کا آغاز کردیاگیا ۔قبضہ مافیا نے سی ڈی کی سرکاری اراضی پر بڑے پیمانے پر قبضہ کرکے غیر قانونی تعمیرات،پختہ گھر،چار دیواریاں، مکانات، کمرے،بیت الخلاء تعمیر کررکھے تھے، اراضی کاغیر آپریشن کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے علاقہ مجسٹریٹ اور اسلام پولیس کی نفری بھی سی ڈی اے عملے کی معاونت کے لیے موجود رہی۔
تازہ ترین