• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18 روز میں ڈائریکٹراینٹی کرپشن کے عہدے پرتیسری تعیناتی

راولپنڈی (وسیم اختر، سٹاف رپورٹر) ڈھائی ہفتوں کے دوران ڈائریکٹراینٹی کرپشن راولپنڈی کے عہدے پرتیسری تعیناتی کردی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نعیم اللہ بھٹی کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی کاڈائریکٹرمقرر کر دیا۔ گزشتہ 18دنوں میں یہ ڈائریکٹراینٹی کرپشن راولپنڈی کی پوسٹ کے لئے یہ تیسری تعیناتی ہے ۔ 12فروری کوسیدمحمدمسعود نعمان کواوربعدازاں 16فروری کو عمرجہانگیرکواس عہدے پرتعینات کیاگیا تھا لیکن دونوں افسروں نے چارج نہیں لیا اوراب یکم مارچ کوڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن ایسٹیبلشمنٹ پنجاب گوہرنفیس نے ڈائریکٹراینٹی کرپشن گوجرانوالہ نعیم اللہ بھٹی کوتبدیل کرکے راولپنڈی میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ ان کی جگہ فرحان فاروق کوڈائریکٹراینٹی کرپشن گوجرانوالہ مقررکیاگیا لیکن تین دن بعدبھی انہوں نے چارج نہیں لیا۔ ذرائع کاکہناہے کہ اڑھائی برسوں کے دوران دفتراینٹی کرپشن راولپنڈی میں ہونے والی متعددبے ضابطگیوں اور وفاق میں تعینات ایک طاقت ور شخصیت کے منظورنظر سابق ڈائریکٹرکی مبینہ دخل اندازیوں کے باعث کوئی افسرڈائریکٹراینٹی کرپشن راولپنڈی کے عہدے پرکام کرنے پرراضی نہیں ہورہا۔اس حوالے سے واقفان حال کاکہناہے کہ صوبے میں کرپشن اوررشوت ستانی کی روک تھام کے لئے قائم کئے گئے ادارے کے اپنے حالات اصلاح کے متقاضی ہیں ۔
تازہ ترین