• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروازوں میں مسافروں کو کھانے اور مشروبات پر عائد پابندی اٹھانے کی تجویز

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کو کھانے اور مشروبات پیش کرنے پر عائد پابندی اٹھانے کی تجویز دیدی،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایوی ایشن ڈویژن کو خط لکھ دیا ہے جس میں ڈائریکٹرایئرٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ کورونا پھیلا ئوروکنے میں قومی کاوشیں کامیاب رہیں، این سی او سی سے پابندی اٹھانے کیلئے رجوع کیا جاسکتا ہے اور پروازوں پرکھانے اور مشروبات پیش کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔یاد رہے این سی او سی کی ہدایت پر ایئرلائنز کو اندرون ملک پروازوں میں کھانا پیش کرنے سے منع کیا گیا تھااور پابندی عائد کی تھی۔
تازہ ترین