• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرم ثابت ہونے پر دوملزمان کو قید اورجرمانے کی سزا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سریاب طارق انور کاسی نے منشیات برآمد ہونے کا جرم ثابت ہونے پر 2 ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزا ء سنائی عدالت نےچرس برآمد ہونے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد نصیر کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا عدم ادائیگی پر مزید 6ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی استغاثہ کے مطابق ملزم کو کچھ عرصہ قبل کیچی بیگ پولیس نے گرفتار کرکے چرس برآمد کی تھی عدالت نے ایک اور ملزم حمیداللہ کو منشیات برآمد ہونے کا جرم ثابت ہونے پر پانچ سال قید اور30ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا عدم ادائیگی پر مزید ایک ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی سرکار کی جانب سے خالد احمد پانیزئی نے مقدمات کی پیروی کی۔
تازہ ترین