• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر ارباب عمر فاروق ایوان بالامیں بلوچستان کی نمائندگی کرینگے،اے این پی

کوئٹہ (آن لائن )عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے قائم مقام صدر حاجی شان عالم کاکڑ،حاجی نذر علی پیر علی زئی ،عین الدین ترین ،ثناء اللہ کاکڑ، غلام محمد کاسی ،یاسین آغا،صحبت کاکڑ،زمان کاکڑ،اخلاق بازئی ،ماسٹر عزیز کاکڑ،ندیم کاسی ،ملک عرفان بازئی اور حبیب ننگیال نے ایک بیان میں کہاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی بلوچستان اسمبلی میں 4 ارکان کے ذریعے سینیٹ میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ کامیابی اے این پی کی اعلیٰ سیاسی بصیرت رکھنے والی قیادت کی تاریخی جیت ہے ،اے این پی نے ہمیشہ ملک وقوم کی بلا رنگ ونسل خدمت کے منشور کے ساتھ آگے کا لائحہ عمل طے کیاہے، نومنتخب سینیٹر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی ایوان بالا میں بلوچستان کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے محکوم ومظلوم اقوام کی آواز بنیں گے ، جمہوری طرز کے مطابق حق رائے دہی کے استعمال سے جمہوری اقدار کو فروغ ملا ۔ہمیں امید ہے کہ نومنتخب سینیٹر ایوانِ بالا میں بلوچستان کے مسائل کے کو اجاگر کرنے کے ساتھ تاجر برادری، صنعت کاروں،زمینداروں سمیت تمام طبقات کے لوگوں کی آواز بنیں گے ،عوامی نیشنل پارٹی نے عہدے اور اقتدار کے بغیر بھی اپنی عوام کی بے لوث خدمت کا فریضہ انجام دیا ہے جس کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کے قانون سازی کے لیے سینیٹ میں موثر کردار اداکرینگے ۔
تازہ ترین