• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو منتخب سینیٹرز بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے کردار ادا کرینگے،ا سماعیل لہڑی

کوئٹہ ( پ ر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل میر اسماعیل لہڑی نے بلوچستان سے ایوان بالا کے منتخب ہونے والے سینیٹرز کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے ایوان میں پہنچ کر صوبے کی تعمیر و ترقی اور عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی اور حقوق کے حصول کو ممکن بنانے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے یہی وجہ ہے کہ بلوچستان کے منتخب عوامی نمائندوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنے صوبے کے حقیقی لوگوں کو سینیٹرز منتخب کرکے ایوان بالا میں بھیجا ہے جس کا مقصد اس ایوان میں صوبے کے لوگوں کو بھیج کر بلوچستان کے ساحل و وسائل حقوق کے حصول اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی کو ممکن بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے کیونکہ بلوچستان کو قدرت نے بے شمارقدرتی وسائل سے نواز رکھا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان وسائل کو قابل استعمال بنا کر بلوچستان کی تعمیر و ترقی کو ممکن بناتے ہوئے صوبے کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کو دور کرکے صوبے کو پاکستان کے دیگر صوبوں کے برابر لایا جاسکے۔
تازہ ترین