• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے ڈویژن میں آوارہ کتا مار مہم میں تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مہم میں غفلت کے برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس سلسلے میں مہم کے فوکل پرسن اشفاق حسین نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 2 ملازمین کی لاپرواہی اور غفلت پر سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن کو رپورٹ پیش کی جس پر سی او کارپوریشن اقبال فرید نے نائب قاصد رانا ناصر، بیلدار محمد بلال کو معطل کردیا۔اس بارے بات کرتے ہوئے سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن اقبال فرید نے بتایا کہ دونوں ملازمین کو آوارہ کتوں کو مارنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی جبکہ دونوں ملازمین بغیر اجازت غیر حاضر رہے۔
تازہ ترین