• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ: شیر علی گورچانی کی نیب کیخلاف درخواست کی سماعت ملتوی

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ججز جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سابق ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی شیر علی گورچانی کی نیب کے خلاف درخواست پر سماعت 10 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس موقع پر سابق ڈپٹی اسپیکر عدالت عالیہ میں پیش ہوئے۔ تین روز قبل عدالت عالیہ نے انتظامیہ کو جائیداد کی نیلامی سے روک دیا تھا۔ یاد رہے کہ نیب حکام نے شیر علی گورچانی، انکی اہلیہ، والد سردار پرویز اقبال گورچانی اور بھائیوں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے سے متعلق ریفرنس بنا رکھا ہے، احتساب عدالت ملتان نے ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے سے نیب کو روک دیا تھا۔
تازہ ترین