• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالی بھیڑوں نے سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ فروخت اور ضائع کیا، شیخ ساجد قریشی

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف یونین کونسل 9 کے سینئر نائب صدر شیخ ساجد قریشی نے شیخ شاہ رخ قریشی کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سینٹ الیکشن اور ووٹ فروخت ہونے کا کہا تھا گزشتہ روز ایسا ہی ہوا ہے، کچھ کالی بھیڑوں نے اپنا ووٹ فروخت اور ضائع کیا، ایسی کالی بھیڑوں کو وزیراعظم نشان عبرت بنائیں۔ شیخ ساجد قریشی نے مزید کہا کہ آ ج تحریک انصاف کے دور حکومت میں عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین