• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں14افراد کےخلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے کے الزام میں 14 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔تفصیل کےمطابق سٹی جلالپور پولیس کو پٹواری محمد یوسف نے بتایا کہ سرکاری اراضی پر ناجائز طور پر قابضین کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عبدالرشید ، یوسف، فداحسین ، عبدالرشید احمد ، مرید حسین ،محمد اسلم ،اکرم ، نواز ، حنیف وغیرہ نے اراضی پر ناجائز طور پر قابض ہوکر فصل گندم ، برسیم وغیرہ کاشت کی ہوئی تھی جو قبضہ کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل تھے کہ منع کیا گیا تو دنگا فساد شروع کردیاگیا،پولیس نےمقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین