• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلالپور پیروالا میں 2 ہزار کنال سرکاری زمین واگزار کرا لی گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحصیل جلالپور پیروالا میں گرینڈ آپریشن کے دوران گزشتہ روز چک81 ایم میں 2 ہزار کنال زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرا لی گئی جس کی مالیت32 کروڑ روپے بنتی ہے۔قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیر والا مدثر ممتاز نے کی ۔پولیس اور ریونیو افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے زمین کی دیکھ بھال کے لئے سرکاری طور پر سپردار مقرر کردیا گیا ہے اور قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔ضلع ملتان میں اب تک3ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کی سرکاری کمرشل اور زرعی زمین واگزار کرائی جا چکی ہے۔
تازہ ترین