• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی کے مشہور سیاحتی مقام اور سیاحوں کی جنت کہلانے والے رومانوی شہر وینس کی نہریں خشک ہوگئیں۔

وینس ان دنوں غیر مانوس زمینی صورت حال سے دوچار ہے، نہروں میں پانی کی سطح 48 سینٹی میٹر رہ گئی ہے۔

نہریں خشک ہونے سے وینس کا حسن ماند پڑگیا ہے اور آمد و رفت کے لیے استعمال ہونے والے گنڈولے اور کشتیاں پانی نہ ہونے کی وجہ سے کھڑی کرنا پڑگئی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق سمندر کی سطح کم ہونے کی وجہ فروری میں پورے چاند کے باعث ہونے والا مدوجزر ہے اور ایسا 3 سال میں یہ دوسری مرتبہ ہوا ہے۔

تازہ ترین