• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل ملتوی ہونے پر مایوس ہوا ہوں: عدنان صدیقی

فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ اُنہیں پاکستان سُپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن ملتوی ہونے پر شدید مایوسی ہوئی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عدنان صدیقی نے کہا کہ ’میں پی ایس ایل 6 ملتوی ہونے پر مایوس ہوا ہوں لیکن ہمارے لیے سب سے پہلے ہماری حفاظت اور صحت ہے۔‘

عدنان صدیقی نے کہا کہ ’عالمی وبا کورونا وائرس کا خوف ابھی ختم نہیں ہوا ہے لہٰذا احتیاط کیے بغیر خوش ہونے کی ضرورت نہیں۔‘

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کیا گیا ہے۔

ذرائع کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے دوران 7 افراد کووڈ پازیٹو نکلے تھےجن میں 6 کھلاڑی اور ایک آفیشل شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے ملتوی شدہ میچز کو مختلف ماہ میں منعقد کروانے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل 6 کے ملتوی شدہ میچز مئی، ستمبر یا دسمبر میں ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین