• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی راجکماری اور سندھ کا شہزادہ’ ابو بچاؤ تحریک‘ چلارہے ہیں، فردوس اعوان


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جعلی راج کماری اور سندھ کا شہزادہ ’ابو بچاؤ تحریک‘ چلارہے ہیں۔

انہوں نے مریم نواز اور بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں سن لیں اب ان کے ابو بچیں گے اور نہ ہی ملک و قوم کا لوٹا ہوا پیسا۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی ہے۔


اُن کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لے کر اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) نے تھوک کر چاٹا ہے۔

تازہ ترین