• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال اشرف بھی کرس گیل کے گگلی چیلنج کا حصہ بن گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکار اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایمبیسڈر بلال اشرف بھی گگلی چیلنج کا حصہ بن گئے۔پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹرہینڈل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کی ڈانس ویڈیو شیئرکرتے ہوئے شائقین کرکٹ سے بھی اس چیلنج میں حصہ لینے کو کہا گیا تھا۔گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطان کے میچ سے قبل پی ایس ایل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بلال اشرف کے گگلی چیلنج قبول کر کے اسے پورا کرنے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔بلال اشرف نے انتہائی خوبصورتی سے گگلی چیلنج کے اسٹیپس پورے کیے، اس سے قبل ماہرہ بھی اس چیلنج کا حصہ بن چکی ہیں۔

تازہ ترین