• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشابھ پنت کی سنچری، بھارت کو انگلینڈ کے خلاف برتری دلا دی

احمد آباد (جنگ نیوز) رشابھ پنت کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی جانب پیشقدمی تیز کردی۔قوی امکان ہے کہ جون میں لارڈز میں وہی فائنل کیلئے نیوزی لینڈکے مدمقابل ہوگی۔ احمد کے مودی اسٹیڈیم میں جمعہ کو چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے روز ہوم ٹیم نے 7وکٹ پر294 رنز بنالیے۔ 146 پر چھ وکٹ گرنے کے بعد پنت نے انگلش بولرز کو آڑے ہاتھوں لیا وہ 101 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔یہ پنت کے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری تھی۔واشنگٹن سندر 60رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔ ان کے درمیان 113 رنز کی شراکت ہوئی۔ بھارت کو انگلینڈ پر 89رنزکی سبقت حاصل ہوچکی ہے۔جمی اینڈرسن نے 3 اور جیک لیچ و بین اسٹوکس نے 2،2وکٹیں لیں۔ کپتان ویرات کوہلی صفر،روہت شرما 49، چتشور پجارا17 اور اجنکیا رہانے 27 رنز بناسکے۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 205 رنز بنائے تھے۔

تازہ ترین