• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے لیے قائم کیا گیا کورونا ویکسین سینٹربند کردیا،جس میں ذرائع کے مطابق 160 کھلاڑیوں اور آفیشلز نے کورونا کی ویکسین لگوائی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل میں شریک غیر ملکیوں کھلاڑیوں میں سے صرف چار نے ویکسین لگوائی جس میں 2 کھلاڑی اور 2 کوچنگ اسٹاف شامل ہے۔پی سی بی کا کہنا ہےکہ مزید افراد ویکسین کی درخواست کرتے تو سینٹر کو قائم رکھا جاسکتا تھا۔

تازہ ترین