• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال 2 ہزار 130 لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھرتی کیا جائیگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرافضل پیچوہو کی زیر صدارت محکمہ صحت سندھ کااجلاس منعقد ہوا۔جس میں صوبے میں لیڈی ہیلتھ ورکرزو سپروائرز اور کمیونٹی مڈوائفری کی جانب سے دی جانے والی سہولتوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی، سندھ اسمبلی میں صحت کے پارلیمانی سیکرٹری قاسم سومرو، آر ایم این سی ایچ سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ذوالفقار دھاریجو اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال 2 ہزار 130یڈی ہیلتھ ورکرز کو بھرتی کیا جائے گا۔ وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ بھرتیوں کے مرحلے کو شفاف بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی ٹیسٹ سسٹم کی مدد لی جائے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ کوآرڈینیشن کو مزید فعال بنانے کے لیے ضلعی سطح پر وومین میڈیکل افسران کو تعینات کیا جائے گا۔ اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ اس وقت صوبے میں 20ہزار 446لیڈی ہیلتھ ورکرز، 770 سپروائزر مختلف علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

تازہ ترین