• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈ لائن منصوبہ ،شہریوں کو بہتر ٹرانسپورٹ سہولتیں میسر آئینگی، ایڈمنسٹریٹر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ ریڈ لائن منصوبہ مکمل ہونے کے بعد شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولتیں میسر آئیں گی، اس منصوبے پر کام کا آغاز جلد ہی ہوگااور دو سال کی مدت میں یہ منصوبہ مکمل کرلیا جائے گا، یہ بات انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں ریڈ لائن منصوبے کے سی ای او واصف اجلال اور دیگر افسران نے شرکت کی، ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ ریڈ لائن منصوبے کے تحت بس سروس ملیر ہالٹ سے نمائش تک چلے گی، انہوں نے کہا کہ یہاں سے جو تجاوزات ختم کی جائیں گی اگر کوئی قانونی جائیداد ریڈ لائن کے راستے میں آئے گی تو ری سیٹلمنٹ پروگرام کے تحت اس کا معاوضہ دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن منصوبے کے ساتھ ساتھ شہر کی بہتری اور خوبصورتی کے لئے 25 ہزار نئے درخت لگائے جائیں گے اور مکمل ڈرینج سسٹم تبدیل کیا جائے گا۔

تازہ ترین