• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع غربی کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے قتل کا الزام ثابت ہونے پر ملزم سمیع عرف پپو کو سزائے موت سنا دی ہے،عدالت نے مقدمے کا محفوظ کیا ہوا فیصلہ سنا یا، عدالت نے ملزم کو مقتول کے ورثا کو پانچ لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے، عدالت نے حکم دیا کہ ملزم اہلیہ کو زخمی کرنے کے جرم میں پانچ سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کریگا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے 2017 میں سرجانی ٹاؤن میں گھر میں گھس کر نایاب علی کو قتل اور اہلیہ نبیلہ کو زخمی کیا تھا۔

تازہ ترین