• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت 3 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیروزآباد تھانے کی حدود شہید ملت روڈ پر واقع انڈر پاس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا،اسے فوری جناح اسپتال لے جایا گیا جہاں دوران علاج اس نے دم توڑ دیا۔مقتول کے پاس موجود شناختی کارڈ پر اسکا نام آصف ولد ریاست اور عمر 25سال درج ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران پیش آیا۔جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی گلشن سکندر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 26 سالہ عبداللہ ولد قادر زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ،گذری کے علاقے مبارک مسجد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ جعفر ولد عیسیٰ زخمی ہوگیا،سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کی حدود جمالی پل کے قریب فائرنگ سے 30سالہ خاتون ثمینہ زوجہ یاسین زخمی ہوگئی، خاتون کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔

تازہ ترین