• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی نالے پر سافٹ آپریشن چند دنوں میں مکمل کرلیا جائے گا، بلدیہ عظمیٰ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گجر نالے اور محمود آباد نالے کے بعد اب اورنگی نالے پر چند دنوں میں سافٹ آپریشن کا کام مکمل کرلیا جائے گا بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اورنگی ٹاؤن پروجیکٹ نے ساتویں روز بھی اورنگی نالہ پر سافٹ آپریشن کرتے ہوئےمختلف سیکٹرز سے سافٹ تجاوزات کا خاتمہ کردیا سکس سی آئی، فرنٹیئر کالونی، الہیٰ بخش کالونی اور ملحقہ علاقوں میں نالوں سے کلیئرنس کی گئی پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی محمد رضوان خان، ڈائریکٹر انسداد تجاوزات جاوید مصطفی،اسسٹنٹ کمشنر جہانگیر شاہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد انیق، عقیل احمدو دیگر نے آپریشن میں حصہ لیا۔

تازہ ترین