• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت کانفرنس آج منعقد ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی کراچی حلقہ خواتین کے تحت ”عالمی یوم خواتین“ کے حوالے سے ہفتہ 6مارچ کو11بجے دن مقامی ہوٹل میں ”عورت اور فیملی ازم“ کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہو گی۔ کانفرنس کی صدارت جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی کریں گی، اسلامی نظریاتی کونسل وقومی اسمبلی کی سابق رکن ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی مہمان خصوصی ہوں گی۔ جبکہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کلیدی خطاب کریں گے۔

تازہ ترین