• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ لطیف ٹاؤن، سگے بھائیوں کے درمیان پراپرٹی کا تنازع، فائرنگ سے دونوں زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف ٹاون میں میں سگے بھائیوں کے درمیان پراپرٹی کا تنازع پر فائرنگ سے دونوں بھائی زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پرپولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرزخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کی شناخت زبیر ور مقصود کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات پرپتہ چلا ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان پراپرٹی کا تنازع چل رہا تھا، پولیس نے جائے وقوعہ سے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر کے ضابطے کی کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔

تازہ ترین