• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے17مارچ تک ملتوی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت جعلی بینک اکاؤنٹس کے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت وکلاء ہڑتال کے باعث بغیر کارروائی کہ ملتوی کردی گئی۔ جمعہ کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت پیش ہوئے، اس موقع پر فریال تالپور اور آصف زرداری کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جنہیں عدالت نے منظور کرلیا اور ہڑتال کے باعث وکلاء صفائی کی عدم موجودگی پر بغیر کارروائی سماعت 17مارچ تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین