• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی نے سکیورٹی اسٹاف کو دھمکی دی تو مقدمہ درج کرادوں گا، اسپیکر سندھ اسمبلی

کراچی (این این آئی)سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے سینیٹ الیکشن سے ایک روز قبل سندھ اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ پر انتہائی افسوس اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام ارکان کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کسی کو بھی ایوان کا تقدس پامال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، کسی نے سکیورٹی اسٹاف کو دھمکی دی تو مقدمہ درج کرادوں گا۔جمعہ کو ایوان کی کارروائی کے دوران انہوں نے کہا کہ آئندہ ایسی صورتحال ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ قواعد کے برخلاف ویڈیوز بنائی گئیں۔اسمبلی کا تقدس خراب ہوتاجارہاہے۔ 30 سال سے اس اسمبلی کا رکن ہوں کبھی ایسی صورت حال اسمبلی میں نہیں دیکھی، ایسا لگتا ہے کہ یہاں فلم بندی ہورہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر سخت برہمی کا اظہار کیا کہ کچھ ارکان نے اسمبلی اسٹاف کو دہمکیاں دیں۔اگر کسی کو دہمکی دینی ہے تو مجھے دے۔انہوں نے کہا کہ بہت ہوچکا اب صرف ایکشن ہوگا۔آغاسراج درانی میرے لئے بہت دکھ کی بات ہے کہ آپ کی حفاظت کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو دھمکیاں دی جائیں، ان غریبوں کو کیا دھمکیاں دیتے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آئندہ کسی سکیورٹی گارڈ کو دھمکی دی گئی تو میں آپکے خلاف مقدمہ کراوں گا۔

تازہ ترین