• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ سلمان رفیق کی جج سے عدالت کےاحاطےمیں کچرے کی شکایت، سسٹم بنانا آپ کا کام ہےجو نہیں بنایا،جج کےریمارکس

لاہور(نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور میں پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج اورریفرنس میں نامزد ملزم خواجہ سلمان رفیق سے دلچسپ مکالمہ ہوا ۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عدالت سے ایک گزارش کرنا چاہتا ہوں، احتساب عدالت کے احاطہ میں بہت گندگی ہے۔ فاضل جج نے کہا کہ یہ آپ لوگوں نے ہی سسٹم بنایا ہے۔ اس میں ایسا ہی ہوگاجو سسٹم بنایا ہے، میں ایک بلب کی درخواست دیتا ہوں تو چار مہینے لگ جاتے ہیں، ہمیں جو گند دیا اس میں رہنا سیکھو،اس گند میں ہم بھی مر جائیں گے،ہماری نسلیں مریں گی،ہم گند میں رہ رہے ہیں اور آپ ترقی کر گئے ہیں، اب آئندہ مجھ سے گندگی سےمتعلق نہ پوچھئے گا۔

تازہ ترین