• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کا کیس اینٹی کرپشن منتقل کرنے پر شہری کا عدالت سے رجوع

ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر تحصیل نظامت کے دور میں چہیتے ملازم کو غیر قانونی ترقی دینے اور غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث ہونے کا معاملہ ، نیب ملتان کی جانب سے کیس اینٹی کرپشن پنجاب کو ٹرانسفر کرنے کے خلاف شہری سلیم ناصر نے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا۔ ہائیکورٹ ملتان کے ڈویژن بینچ نے نیب حکام سے 7 اپریل کو جواب طلب کر لیا ہے۔ چیئرمین نیب کو دی گئی درخواست میں سابق چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تونسہ مختیار جتوئی اور آڈٹ آفیسر میونسپل کمیٹی تونسہ کلیم اختر پر کروڑوں روپے کی خورد برد کے الزامات بھی لگائے گئے تھے۔سردار عثمان بزدار مشرف دور میں ٹی ایم اے ٹرائبل ایریا کے تحصیل ناظم منتخب ہوئے تھے۔

تازہ ترین