• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے بہاولپور نے بدنام زمانہ انسانی اسمگلر کو چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم حافظ نعمان سرور کافی عرصے سے روپوش تھا۔ ملزم کے خلاف گزشتہ برس دو ایف آئی آر 49/2020 اور 76/2020درج تھی جبکہ رواں برس بھی اس کے خلاف دو انکوائریاں 20/2021 اور 74/2021سب انسپکٹر اجمل حسین کررہے تھے جس کے بعد گزشتہ روز ایک اطلاع پر اس کے گھر پر چھاپہ مار کر مذکورہ تفتیشی افسر نے اسے گرفتار کرلیا۔ ملزم نے سخاوت علی سے 9لاکھ 35ہزار جبکہ عامر شریف سے 3لاکھ روپے، مسقط اور عمان نوکری پر بھیجنے کے لیے وصول کیے تھے اور پھر منظرعام سے غائب ہوگیا تھا۔ ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین