کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 17ڈالر فی اونس کی کمی سے 1713 ڈالر سے کم ہو کر 1696 ڈالر فی اونس پر آگئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1450 روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 2ہزار 750 روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 1243 روپے کی کمی سے 88ہزار 92 روپے ہو گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 10روپے فی تولہ کی کمی سے 1340روپے فی تولہ پر آگئی ہے۔