• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

GDA نے ووٹ نہ دینے والوں کی لسٹ وزیراعظم کو دیدی

GDA نے ووٹ نہ دینے والوں کی لسٹ وزیراعظم کو دیدی


کراچی (این این آئی)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ارکان سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی صفوں سے غداروں کا صفایا کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن میں ضمیر فروشی کرنے والے اپنے ارکان کے خلاف کارروائی کریں ۔ہم نے اس حوالے سے تمام ثبوت وزیراعظم کو ارسال کردیئے ہیں۔ 

الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ سینیٹ الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کا نوٹس لے ۔ان خیالات کا اظہار حسنین مرزا ،شہریار مہر ،نصرت سحر عباسی ،نند کمار گوگلانی ،عارف مصطفی جتوئی اور ڈاکٹر رفیق بانبھن نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ 

جی ڈی اے کے رہنماؤں نے کہا کہ ہماری مدد سے اپوزیشن جماعتوں نے سندھ اسمبلی سے سینیٹ کی نشستیں حاصل کیں لیکن پی ٹی آئی کے 6ارکان نے جی ڈی اے کے پیر صدر الدین شاہ راشدی کو ووٹ نہیں دیا ۔ 

وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں اس معاملے کی انکوائری کرائی جائے اور ضمیر فروشی کرنے والے ایم پی ایز کو کو منظر عام پر لایا جائے ۔ہمارا الیکشن کمیشن سے بھی مطالبہ ہے کہ دھاندلی کا نوٹس لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ راتوں رات ایم پی اے کیسے بیمار ہوئے،ایک ایم پی اے کا ووٹ دوسرے ایم پی اے نے کاسٹ کیا۔ ایک طاقتور وزیر بالکل صحتمند تھے بیلٹ پیپر دیتے وقت ہو نابینا ہوگئے اور انکا ووٹ بھی کسی اور نے کاسٹ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ان تمام بے قاعدگیوں کیخلاف الیکشن کمیشن سمیت عدالتوں سے بھی رجوع کریں گے ۔

جی ڈی اے ارکان اسمبلی نے کہا کہ ہمارے 14 ایم پی ایز کے ووٹوں سے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے نشستیں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ بے ضمیروں کے نام سامنے آئیں گے تو ہم میڈیا کو اس سے آگاہ کریں گے ۔

تازہ ترین