• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس ، 234مقدمات کے فیصلے، دو ملزموں کو سزائے موت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) عدالت عظمٰی کے حکم پر قائم ہونے والی ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے جمعہ کے روز مجموعی طور پر 234مقدمات کا فیصلہ کیا اور زیرسماعت کیسز میں 373گواہوں کے بیان بھی قلمبند کئے۔ ڈی جی مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق ماڈل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 15اور منشیات کے38مقدمات کا فیصلہ سنایا۔ دو ملزمان کو سزائے موت، تین کو عمر قید اور 20 کو 51سال 9ماہ 29 دن قید اور 18لاکھ 32ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر 108 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 73مقدمات کے فیصلے کئے۔ تمام عدالتوں نے 197گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے 26ملزموں کو آٹھ سال 2دن قید اور 87 ہزار 500 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
تازہ ترین