• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارپوریشن حدود میں ریڑھیوں کی بلامعاوضہ رجسٹریشن کی جائیگی، کمشنر

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ راولپنڈی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی حدود میں ریڑھیوں کی بلامعاوضہ رجسٹریشن شروع کی جا رہی ہے ،ریڑھیوں کا ایک یکساں خوبصورت ڈیزائن بنایا جائیگا جن پر ریٹ لسٹ بھی نمایاں طور پر آویزاں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ریڑھی بانوں کو ہیلتھ کارڈز بھی مہیا کئے جائیں گےیہ بات انہوں نے راولپنڈی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے دورہ موقع پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ کمشنر نے کہا کہ نوٹسوں کے باوجود جن پلازہ مالکان نے جرمانے نہیں جمع کرائے ان پلازوں کو سربمہر کر دیا جائے گا اور اس حوالے واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، کریک ڈاؤن اگلے ہفتہ شروع ہو گا۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی دکانوں اور فلیٹس کی نیلامی کا تیسرا مرحلہ 15مارچ کو شروع ہو گا اس موقع پر کمشنر کو فری لانس ہب، سرکاری دکانوں اور فلیٹس کے کرایوں کی وصولی اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی گئی۔
تازہ ترین