• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملہ اور توڑ پھوڑ کیس میں خاتون سمیت 6 وکلاء کی ضمانت ، سیکرٹری اسلام آباد بار کی درخواست مسترد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)انسداد دہشتگردی عدالت نے ہائیکورٹ و سیشن کورٹ حملہ اور توڑ پھوڑ کیس میں گرفتار ایک خاتون سمیت 6وکلاء کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے سیکرٹری اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لیاقت منظور کمبوہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی جبکہ 5وکلاء کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی گئی ۔ جمعہ کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں سیشن کورٹ حملہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے گرفتار وکلاء سردار خضر، آصف عرفان اور نجم عباس کی 50ہزار روپے فی کس مالیتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرنے کا حکم سنادیا، جبکہ انسداددہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت نے ہائیکورٹ حملہ کیس میں گرفتاروکلاء محمد عمر، افشاں سعید اور شعیب گجر کی 50،50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری لیاقت منظور کمبوہ کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کاحکم سنادیا۔گرفتار5وکلاء اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر راجہ زاہد محمود، راجہ خرم، فیسر نواز، ظفر کھوکھر اور اسد اللہ نے بھی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواستیں دے دیں جن پر عدالت نے پولیس سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 8مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔
تازہ ترین