• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کو توانائی کے حوالے سے ماڈل شہر بنایا جائے، چیئر مین سی ڈی اے

اسلام آباد (نیو زرپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ایم ڈی نیکا ڈاکٹر سردار معظم ، جی زیڈ ای کےمحمد ارشاد خان، نیکا کے لائٹنگ منصوبے سے احمد حسنین ،سی ڈی اے کے ممبر فنانس رانا شکیل اور ڈائریکٹر ایم پی او عمر صغیر شامل تھے۔ اس موقع پر نیکا کی جانب سے توانائی کے قابلِ عمل توانائی کے منصوبے پر بریفننگ دی گئی۔ چئیرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ایسا مرکزی قابل عمل میکنزم نکالا جائے جس سے اسلام آبادکوتوانائی کے حوالے سے ماڈل شہر ہو ، توانائی کی بھی بچت ہو اور ہمیں پتہ چل سکے کہ کہاں خرابیاں ہیں اور انکو فوری طور پر ٹھیک کیا جا سکے۔
تازہ ترین