• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سقوط ڈھاکہ اور دہشتگردی امریکی دوستی کا خمیازہ ہیں ،حامد موسوی

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی موسوی نے کہا ہےکہ سقوط ڈھاکہ اور لامتناہی دہشت گردی امریکی دوستی کا خمیازہ ہیں ، پاک چین دوستی جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی ضمانت ہے جبکہ بھارت امریکہ گٹھ جوڑ انسانیت کی تباہی پر ایستادہ ہے ،امام جعفر صادق کی علمی ومادی سخاوت آ ج بھی دنیا میں قوس و قزح کی طرح بکھری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےتحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی ایام صادق آل محمد ؐ کمیٹی سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔ حامد موسوی نےکہا کہ عالم اسلام کی بدقسمتی ہےکہ آج مسلم ممالک میں دوریاں بڑھتی چلی جارہی ہیں جس کا فائدہ اسلام دشمن قوتیں اٹھارہی ہیں ۔
تازہ ترین