• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹین بلین ٹری ،خصوصی آڈٹ کاخط واپس لیا جائے،وزارت موسمیاتی تبدیلی

اسلام آباد ( اہنے نامہ نگار سے) وزارت موسمیاتی تبدیلی نے پلاننگ ڈویژن کو ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کا خصوصی آڈٹ کرانے سے متعلق میٹنگ منٹس واپس لینے اور نئی تجاویز سے آگاہ کرنے کا کہہ دیا ۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن ون) ڈاکٹر مظہر حیات کے دستخطوں سے اس حوالے سے ایک آفس میمورنڈم جاری کیا ہے، پلاننگ ڈویژن نے 4جنوری کو جاری ہونیوالے میٹنگ منٹس کا حوالہ دیتے ہوئے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کا خصوصی آڈٹ کرانے کے لئے خط لکھا تھا، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کہا ہے کہ پلاننگ ڈویژن کے میٹنگ منٹس میں غلط پوزیشن بیان کی گئی ہے جس کی وجہ سے آڈٹ کے لئے ٹی او آرز کو حتمی شکل دینے میں ابہام پیدا ہو سکتا ہے، مذکورہ میٹنگ منٹس کو نہ تو وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ ڈسکس کیا گیا نہ ہی ہم نے ان منٹس کی منظوری دی، بہتر یہی ہے کہ ان منٹس کو واپس لیا جائے اور نئی تجاویز سے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو آگاہ کیا جائے ۔ وزارت کے بعض ذرائع کا کہنا تھا کہ خصوصی آڈٹ میں مبینہ طور پر تاخیری حربے استعمال کرنے کیلئے اس طرح کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔
تازہ ترین