لاہور ( وقائع نگار خصوصی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیراہتمام آل لاہور تقریری مقا بلہ ہوا۔ مولانا عبدالرحمن، مولانا ڈاکٹر عبدالواحدقریشی، مولانا عزیز الرحمن ثانی مولانا علیم الدین شا کر مولانا عبدالنعیم ودیگر علماء اور طلباء نے شرکت کی۔انعامات تقسیم کئے گئے۔تقریری مقابلہ میں پچاس سے زائد شرکاء نے عقیدہ ختم نبوت کے متعلق اکابرین کی زیرنگرانی خطابات کیے۔ تقریری مقابلہ میں اول دوم سو م آنے والوں کو نقد ش انعامات اور منتخب کتب دی گئیں اور باقی تمام شرکاء کو کتب اور لٹریچر دیا گیا۔علما کرام نے کہا کے اس مقابلہ کا مقصد نسل نو میں عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اور فضیلت کو اجاگر کرنا ہے۔ مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہا کہ بنیادی عقائد میں ختم نبوت کا عقیدہ اساسی حیثیت رکھتا ہے ۔ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ منکرین ختم نبوت کو مسلمانوں کے حقوق غصب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔مولانا علیم الدین شاکر نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت انسانیت پر ایک احسانِ عظیم ہے۔