• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمیرفروشوں نے ووٹ کی بجائے نوٹ کو عزت دی‘ جمعیت ن

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار شاہ چشتی صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالاحد کبدانی صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی ودیگر نے کہاہے کہ اسلام آباد میں سینیٹ الیکشن کے دوران ضمیرفروشوں نے ووٹ کی بجائے نوٹ کو عزت دی انتخابات کے موقع پر جمہوریت کے دعویداروں نے جوکچھ کیا وہ جمہوری اصول کے برعکس اورافسوسناک ہے رہنمائوں نے کہاکہ خفیہ رائے شماری نے ہارس ٹریڈنگ کاراستہ ہموار کررکھاہے ضمیروں کی خریدوفروخت سے جمہوریت مستحکم نہیں ہوسکتی ووٹ کو عزت دو کانعرہ لگانے والوں نے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جمہوری مداری یوٹرن پر یوٹرن لیکر تمام ریکارڈ توڑنے والوں کو اب سینیٹ کی ایک نشست کے بعد اسمبلیاں بھی عوام کی منتخب کردہ نظرآرہی ہیں۔
تازہ ترین